(فخر امام)لاہوریئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے لاہور اور گوجرانوالہ میں نومبر میں سموگ کی پیشگوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ سالوں کی طرح اس سال پھر شہر لاہور میں سموگ پڑنے کا امکان ہے، چیف میٹرولوجسٹ محمد ریاض کا کہنا ہے کہ تاحال سموگ کی صورت حال کا سامنا نہیں ہے، جبکہ انڈیا میں سموگ کے بادل بننا شروع ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے آئندہ چند دنوں میں پنجاب کے علاقےگوجرانوالہ اور لاہور میں بھی سموگ کے بادل بن سکتے ہیں۔
چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال اکتوبر میں سموگ شروع ہو گئی تھی لیکن اس بار حکومتی اقدامات اور موسمیاتی صوتحال کی وجہ سے تاحال سموگ نہیں بنی۔ مگر بارش نہ ہوئی تو اگلے مہینے سموگ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔