(قذافی بٹ) وفاقی وزیر تعلیم و ثقافت شفقت محمود کا کہنا ہے کہ گورنر ہاؤسز اپنی ثقافت کا اعلیٰ نمونہ ہیں۔ گورنر ہاؤسز کوعوام کے لیے کھولنا بڑا چیلنج تھا۔
تفصیلات کے مطابق نیشنل کالج آف آرٹس میں قومی ورثہ اور اسکی حفاظت کے عنوان سے سیمینار ہوا، جس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قومی ورثہ تاریخ کا حصہ ہے جو بکھرا ہوا ہے۔ لاہور مغلیہ سلطنت کا اعلیٰ نمونہ ہے اور یہاں قدیم ثقافت کے ساتھ ساتھ برطانوی ثقافت کا ورثہ بھی موجود ہے، برطانوی ثقافت تک رسائی دینا شروع کردیا گیا۔
شفقت محمود نے کہا کہ قیمتی نواردات کی حفاظت ضروری ہے، انہیں بیرون ممالک اسمگل کیے جانے کا خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور کے گورنر ہاؤس کے دروازے کھلتے ہی پہلے دن 25 ہزار لوگ دیکھنے آئے، پنجاب گورنر ہاؤس کو مستقبل میں میوزیم بنایا جائے گا۔ اسٹیٹ گیسٹ ہاؤسز کو ہوٹلز میں بدلا جائے گا۔