ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئےناقابل یقین خوشخبری آگئی

 کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئےناقابل یقین خوشخبری آگئی
کیپشن: City42 - Kachi Abaadi residents
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (عمران یونس) حکومت نے کچی آبادیوں کے رہائشیوں کو مالکانہ حقوق دینے کا فیصلہ کرلیا۔ مالکانہ حقوق کے عوض مناسب قیمت وصول کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 50 لاکھ سستے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے بنائی جانے والی انٹر ڈیپارٹمنٹل کمیٹی کا پہلا اجلاس محکمہ ہاؤسنگ میں ہوا۔ جس کی صدارت صوبائی وزیر ہاؤسنگ میاں محمودالرشید نے کی۔ سیکرٹری ہاؤسنگ، سیکرٹری جنگلات، سیکرٹری فنانس، سیکرٹری آبپاشی، سیکرٹری اوقاف، محکمہ لیبر اور بورڈ آف ریونیو سمیت دیگر محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔

 اجلاس میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے سرکاری اراضی کی نشاندہی کی گئی۔ تمام محکموں نے اپنے اداروں کی خالی اراضی سے متعلق ابتدائی رپورٹ پیش کی۔

میاں محمودالرشید کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کچی آبادیوں کو گرایا نہیں جائے گا بلکہ ان کو مالکان حقوق دیئے جائیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer