اساتذہ کی بالآخر سنی گئی، پنجاب حکومت نے بڑی پابندی ختم کردی

27 Oct, 2018 | 09:58 AM

Sughra Afzal

(علی رامے) قوم کے معماروں کیلئے خوشخبری، پنجاب حکومت نے اڑھائی سال بعد سکولز ایجوکیشن کے اساتذہ کے تبادلوں پر عائد پابندی ختم کردی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ سکولز ایجوکیشن کی جانب سے بھیجی گئی سمری منظور کرلی۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 50 ہزار اساتذہ نے تبادلوں کے لیے اپنی درخواستیں متعلقہ اضلاع میں جمع کرا رکھی ہیں۔ عام انتخابات کی وجہ سے اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ وزیر اعلی پنجاب نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو احکامات دیئے ہیں کہ اساتذہ کے تبادلوں میں کسی قسم کی رکاوٹ نہیں آنی چاہیے۔

محکمہ سکول ایجوکیشن کے حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کے تبادلوں کی درخواستیں محکمہ سکولز ایجوکیشن اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو موصول ہو چکی ہیں۔ جلد قوانین کے مطابق ان اساتذہ کے تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے۔

مزیدخبریں