جنگ بندی؛ حزب اللہ حسن نصراللہ کو دوبارہ جنازہ پڑھا کر دوبارہ دفن کرے گی

27 Nov, 2024 | 11:42 PM

Waseem Azmet

سٹی42:  لبنان میں جنگ بندی کے بعد حزب اللہ نے اپنے سابق سربراہ حسن نصر اللہ کو دوبارہ دفن کرنے کا اعلان کیا ہے۔  حزب اللہ کے مطابق حسن نصراللہ کی شہادت کے بعد ان کا جسد خاکی امانتاً دفن کیا گیا تھا۔ اب انہیں عارضی قبر سے نکال کر دوبارہ شاندار جنازہ کے ساتھ دفن کیا جائے گا۔ 

حزب اللہ کے بیان کے مطابق جنگ بندی بعد کے اب حسن نصر اللہ کے عارضی دن کئے گئے جسد خاکی کو  "شایان شان انداز میں" سپرد خاک کیا جائے گا۔

جنگ کے دوران حزب اللہ نے حسن نصراللہ اور بہت سے دوسرے لیدروں کے مرنے کے بعد عمومی طور پر خاموشی اختیار کئے  رکھی، درجنوں بڑے حملوں اور  واقعات پر حزب اللہ کی جانب سے کوئی بیان جاری نہین کیا جاتا رہا۔ آج جنگ بندی کے پہلے روز حزب اللہ کا میڈیا کا شعبہ دوبارہ سرگرم ہوتا دکھائی دیا۔ حزب اللہ کے آج جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ حسن نصراللہ کی تدفین غیر ملکی شخصیات اور عوام کی موجودگی میں کی جائے گی۔

تاہم حزب اللہ کی جانب سے اب تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

خیال رہے کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ 27 ستمبر کو بیروت کے جنوبی علاقے پر اسرائیلی بمباری میں  تنظیم کا زیر زمیں ہیڈکوارٹر تباہ ہونے کے نتیجہ میں مارے گئے تھے۔ وہ مسلسل 32 سال اس تنظیم کے سربراہ رہے۔1997 میں حزب اللہ کے دہشت گرد تنظیم قرار پانے کے بعد سے وہ تنظیم کے سربراہ کی حیثیت سے  27 سال تک زندہ رہنے میں کامیاب رہے،

حسن نصر اللہ کا جسد خاکی حملے کے دو روز بعد تلاش کرلیا گیا تھا۔ تاہم اس وقت تنظیم نے اس کے متعلق خاموشی اختیار کئے رکھی تھی۔  بظاہر حسن نصر اللہ کی موت بمباری یا میزائل پھٹنے کے دھماکے کے ساتھ پیدا ہونے والی جھٹکے کی لہر سے  ہوئی تھی۔

مزیدخبریں