سٹی42: پی ٹی آئی کے بانی کی کرو یا مرو احتجاج کی فائنل کال کا حشر پہلے ہی بتا دینے والے مستقبل بین سیاستدان سینیٹر فیصل واوڈا نے پیش گوئی کی ہےکہ پی ٹی آئی پر پابندی لگنے والی ہے۔
ایک نیوز چینل کے کرنٹ افئیرز ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سابق رہنما سینیٹر فیصل واوڈا نے کئی روز پہلے بتایا تھا کہ 24 نموبر کو جس دھاوے سے پی ٹی آئی کے لیڈر یہ توقع کر رہے ہیں کہ بانی کو رہائی ملے گی، اس دھاوے کا نتیجہ بالکل برعکس نکلے گا۔ اس وقت اس شو میں موجود پی ٹی آئی کے بڑے لیڈر لطیف کھوسہ نے روحانی جوش و جذب و مستی کے ساتھ پیش گوئی کی تھی کہ 24 نومبر کو بانی عمران خان رہا ہو جائے گا۔
آج بدھ کی شب اسی شو میں بیٹھ کر سینیٹر فیصل واوڈا نے دوبارہ بتایا کہ تحریک انصاف پر پابندی لگنے والی ہے، جلد ہی پی ٹی آئی سے مخلص لوگوں کی 'پی ٹی آئی پاکستان' بن جائےگی۔
فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ لیڈرشپ منہ دکھانےکے قابل نہیں رہی، پی ٹی آئی سے 9 مئی کرانا 'گِدھ' کا کام تھا،گِدھ نے ہی بانی پی ٹی آئی کے ذریعے 190 ملین پاؤنڈکھائے، بانی پی ٹی آئی کے اقتدار میں گِدھ نےگوگی گینگ سےسارےکام کروائے۔
فیصل واوڈا نے اس شو میں کہا، کہ ایک خاتون نےکہ،ا ڈی چوک ہی جاؤں گی پھر وہاں سے فرار ہوگئیں، سنگجانی میں جلسے کرنے پر راضی ہوجاتے تو عزت بھی رہ جاتی۔
فیصل واوڈا نے انکشاف کیا، میں بانی پی ٹی آئی کو بچانے کی کوشش کر رہا ہوں اور کروں گا، فیصل واوڈا نے بشریٰ کا نام لئے بغیر کہا، پارٹی کے خاتمےکے لیے "بی بی کی کوششیں جاری ہیں" ۔ تمام لیڈر شپ نےکہا کہ اس خاتون نے ہماری لیے مصیبت بنائی۔ علی امین گنڈاپور گرفتار نہیں ہوں گے لیکن بی بی گرفتار ہو گی۔
فیصل واوڈا نے کہا، لطیف کھوسہ 10 لاکھ لوگ لانےکی بات کر رہےتھے، تصویرمیں صرف 5 افراد تھے، مظاہرین میں کرائے پرلوگ تھے، سرکاری ملازم تھے، پی ٹی آئی کی لیڈرشپ کل کہاں تھی؟ عمر ایوب کہاں تھے۔ پی ٹی آئی لیڈر شپ کی تیاری ہےکہ عمران خان کو اندر رکھا جائے۔