ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھاوے کے دوران پکڑے گئے شر پسندوں کا جسمانی ریمانڈ، کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہو گی

 دھاوے کے دوران پکڑے گئے شر پسندوں کا جسمانی ریمانڈ، کل انسداد دہشتگردی عدالت میں پیشی ہو گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی:   عدالت نے پی ٹی آئی  کے اسلام آباد پر دھاوے کے دوران توڑپھوڑ اور شر انگیزی کرنے والے 35 ملزموں کے جسمانی ریمانڈ کے لئے پولیس کی درخواستیں منظور کر لیں۔ ان ملزموں کو جسمانی ریمانڈ پر متعلقہ پولیس کے تفتیشیوں کے حوالے کر دیا گیا۔   

پی ٹی آئی کے حالیہ  دھاوے کے دوران اٹک میں توڑ پھوڑ،جلاو گھیراو،پولیس پر حملوں میں ملوث 35ملزموں کو آج بدھ کے  روز  ڈیوٹی جج کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔ 

ڈ یوٹی جج نے ملزمان کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ ڈیوٹی میجسٹریٹ نے ان ملزموں  کو کل جمعرات کو  انسداد دہشتگردی عدالت( اے ٹی سی) میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔ ملزمان کا جسمانی ریمانڈ ڈیوٹی جج عبدالرزاق کی عدالت سے حاصل کیا گیا۔

 تھانہ ہنجرا اٹک سے 30،حسن ابدال سے 5ملزمان عدالت پیش کئے گئے تھے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج کی عدم موجودگی پر ملزمان کو ڈیوٹی جج کے روبرو پیش کیا گیا ۔