اویس کیانی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آبادمیں احتجاج کے دوران شرپسندوں کے حملے میں زخمی اسلام آباد پولیس کے اہلکار اے ایس پی محمد علیم کو فوری لاہور شفٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
گزشتہ روز شرپسندوں کے پتھراو سے اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ پر شدید زخم آئے اور انہیں پمز میں داخل کیا گیا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے پمز اسلام آباد میں زخمی اے ایس پی محمد علیم کی عیادت کی،وزیرداخلہ محسن نقوی نے زخمی اے ایس پی محمد علیم سے خیریت دریافت کی اور علاج معالجے کے بارے میں پوچھا۔
بعد ازاں، وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ اے ایس پی محمد علیم کی آنکھ کو ضائع ہونے سے بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں،زخمی اے ایس پی محمد علیم کا لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں علاج کرایا جائے، انہوں نے زخمی اے ایس پی محمد علیم کو مزید علاج کے لیے لاہور کے بہترین نجی ہسپتال میں شفٹ کرنے کے احکامات دیئے۔
وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ زخمی اے ایس پی محمد علیم کو آج ہی لاہور شفٹ کرنے کا بندوبست کیا جائے۔