ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سٹاک مارکیٹ ایک روز گِر کر آج پہلے سے بھی زیادہ اوپر چلی گئی

Pakistan Stock Market, PSX, Stock Exchange bullish trend, PSX, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان سٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں نیا ریکارڈ بن گیا جہاں ایک روز میں ہنڈرڈ انڈیکس میں 4900 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔ توقع ہے کہ کل جمعرات کی صبح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شئیرز کی ویلیو میں اضافہ یا کمی کی نشان دہی کرنے والا ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ پوائنٹس کےسنہری مارک کو چھو لے  گا۔

یہ عجیب اضافہ دراصل پیر کے روز اسلام آباد پر دھاوے کے خوف کے سبب سٹاک ایکسچینج میں شدید پینیک اور اس کے نتیجہ مین ہنڈرڈ انڈیکس 3505 پوانٹس گر گیا تھا، لاتعداد شئیرز کی قیمتیں گر گئی تھیں اور شدید مندی شام تک مارکیٹ کو جکڑے رہی تھی، آج بدھ کے روز کاروبار کا آغاز ہونے سے پہلے ہی مارکیٹ کا گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری بلِش رجحان واپس آ چکا تھا، مارکیٹ نے نہ صرف کل گنوائی ہوئی شئیرز کی قیمتین ریکورر کیں بلکہ ہنڈرڈ انڈیکس پیر کے روز کے نقصانات کو پورا کرنے کے بعد مزید آگے بڑھ کر  99549 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔

 گزشتہ روز 3000 سے زائد پوائنٹس کے خسارے پر بند ہونے والی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی دیکھی گئی۔پاکستان سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں ایک موقع پر 1700 سے زائد پوائٹنس کا اضافہ دیکھنے میں آیا تاہم بعد ازاں انڈیکس 3500 سے زائد پوائنٹس کے خسارے سے 94 ہزار 574 پوائنٹس پر بند ہوا۔

 آج کاروباری روز کے آغاز سے ہی پاکستان  سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز دیکھنے میں آ یا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 4947 پوائنٹس اضافے سے 99549 پر دیکھا گیا جبکہ کاروبار کا اختتام 4695 پوائنٹس اضافے سے 99269 پوائنٹس پر ہوا۔

  اس حوالے سے معاشی تجزیہ کار محمد سہیل کا کہنا ہے کہ احتجاج کے خاتمے کے ساتھ 100 انڈیکس کی گراوٹ بھی ختم ہو گئی، گزشتہ رات اپوزیشن کا احتجاج ختم ہونے پر  سٹاک ایکسچینج نے بہترین ریکوری کی ہے۔

 پاکستان  سٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران سب سے زیادہ اضافہ 13 جون 2024 کو 3411 پوائنٹس کا ہوا تھا۔ 

پی ایس ایکس میں پیر کے روز کا احوال

 انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر مہنگا ،سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا۔

 تفصیلات کے مطابق  انٹربینک میں امریکی ڈالر 9 پیسے مہنگا ہوگیا،انٹربینک میں ڈالر 277.75 روپے سے بڑھ کر 277.84 روپے پر بند ہواجبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوکر 278 روپے 90 پیسے کا ہوگیا ہے،اوپن مارکیٹ میں یورو 74 پیسے مہنگا ہوکر 292.35 روپے ، برطانوی پاؤنڈ 21 پیسے اضافے سے  349.89 روپے کا ہوگیا ۔دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 75.97 روپے اور سعودی ریال 74.18 روپے پر برقرارہے۔ 

 سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی رہی، انڈیکس 3505 پوائنٹس گر گیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 1739 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس سے انڈیکس 99 ہزار 819 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،تاہم کاروبار کے دوران ہی مارکیٹ میں ایک دم اتار کی کیفیت دیکھی گئی اور انڈیکس گرنا شروع ہوگیا۔ جو مارکیٹ بند ہونے تک 3505 پوائنٹس گر گیا۔ مارکیٹ 3.57 فیصد نیچے گری۔اس طرح 100 انڈیکس 95 ہزار کی حد بھی برقرار نہ رکھ سکا اور 94,574 پر آگیا تھا۔