پی ٹی آئی قیادت کے درمیان الزامات اور ناکامی کی ذمہ داری کا تبادلہ

27 Nov, 2024 | 03:56 PM

 طیب سیف:پی ٹی آئی کی قیادت کے درمیان احتجاج میں ناکامی کے بعد الزامات کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان قیادت کے حوالے سے دھینگا مشتی نے کارکنوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کر دیا۔ بشریٰ بی بی نے ناکامی اور فرار کا ملبہ علی امین گنڈاپور پر ڈال دیا جبکہ علی امین گنڈاپور اور دیگر قیادت نے مذاکرات کی ناکامی کا الزام بشریٰ بی بی پر عائد کیا۔

ذرائع کے مطابق پارٹی کی اعلیٰ قیادت نے شکوہ کیا کہ مذاکرات میں کامیابی کے قریب پہنچنے کے باوجود ڈی چوک جانے کی ضد نے سب کچھ ختم کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت سے بات چیت کے بجائے براہ راست تصادم کی راہ اختیار کی گئی جس سے تحریک کی کمر ٹوٹ گئی۔

دوسری جانب علیمہ خان نے بھی مرکزی کنٹینر کی بجلی اور ساؤنڈ کی بندش پر سوالات اٹھا دیے۔ ان کا کہنا تھا کہ شام ہوتے ہی مرکزی کنٹینر کی سروسز کیوں بند کر دی گئیں اور ورکرز کو کسی قسم کی ہدایات نہیں دی گئیں۔ علیمہ خان نے مزید کہا کہ کارکنوں کو بے یار و مددگار چھوڑا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور کی مشترکہ پریس کانفرنس کی منصوبہ بندی تھی لیکن علی امین کو اکیلے اس کا سامنا کرنا پڑا۔

مزیدخبریں