ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین معاملات طے پاگئے

لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین معاملات طے پاگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض: لاہور بورڈ اور پنجاب یونیورسٹی کے مابین امتحانی سنٹرز کے حوالے سے معاملات طے پاگئے،دونوں اداروں کے مابین امتحانی سنٹرز کے لین دین کے معاملات تنازعہ کا شکار تھے۔

ذرائع ابلاغ  کے مطابق میٹرک ،انٹرمیڈیٹ کے پیپرز پنجاب یونیورسٹی امتحانی سنٹرز میں ہوسکیں گے، پنجاب یونیورسٹی بھی اپنے امتحانات لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں منعقد کرواسکے گی،دونوں اداروں کے مابین امتحانی سنٹرز کے حوالے سے معاملات تعطل کا شکار تھے۔
بورڈ حکام کے مطابق   معاملات طے پانے کے بعد آئندہ پرائیویٹ اداروں میں امتحانی سنٹرز نہیں بنائے جائیں گے۔