ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معروف ہدایتکار اشونی دھیر کے گھر صف ماتم بچھ گئی

معروف ہدایتکار اشونی دھیر کے گھر صف ماتم بچھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مشہور فلموں کے ہدایتکار اشونی دھیر کا 18 سالہ بیٹا کار حادثے میں جاں بحق ہوگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جلاج کی موت 23 نومبر کی صبح ممبئی میں ایک سڑک حادثے میں ہوئی تھی۔ جلاج کا دوست ساحل مین دھا مبینہ طور پر نشے کی حالت میں گاڑی چلا رہا تھا، جس کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔

رپورٹس کے مطابق جلاج کا دوست 120-150 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک گاڑی بے قابو ہوکر سروس روڈ اور پل کے درمیان ڈیوائیڈر سے ٹکڑا گئی، گاڑی میں سوار جلاج اور اسکے دوست سارتھک کو اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کردی۔

حادثہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار چلانے والے ساحل میندھا کو گرفتار کرلیا۔