بھارتی گلوکار’ ’بادشاہ‘‘ کے کلب کے باہر دھماکے، بشنوئی گینگ نے ذمہ داری قبول کرلی

27 Nov, 2024 | 01:14 PM

ویب ڈیسک:  بھارتی شہر چندی گڑھ میں بدنام زمانہ لارنس بشنوئی گینگ نے معروف ریپر و گلوکار بادشاہ کے کلب  کے باہر زور دار دھماکا کرنے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چندی گڑھ میں سیویلی میں موجود یہ نامور کلب بادشاہ کی ملکیت ہے۔ اس کے باہر گزشتہ روز رات تین بجے کے بعد 15 منٹ کے وقفے سے دو دھماکے رپورٹ ہوئے۔

بتایا جارہا ہے کہ اس واقعے میں کسی جانی نقصان کا اطلاع نہیں ملی، کلب کی عمارت کو نقصان ضرور پہنچا جبکہ پاس موجود ریسٹورنٹ کے شیشے ٹوٹ گئے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر زیر گردش سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ ایک شخص نے کلب کی جانب بم پھینکے اور فرار ہوگیا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں نہ بادشاہ کی جانب سے کوئی بیان دیا گیا اور نہ ہی پولیس کے حوالے سے کوئی معلومات دی گئی ہیں تاہم اس سلسلے میں تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

ویڈیو کےمطابق دو نوجوان ایک موٹر سائیکل پر سوار تھے، جن میں سے ایک نے بم پھینکے اور فرار ہوگئے۔

مزیدخبریں