شاہد ندیم سپرا:لیسکو سمیت بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں افسران و ملازمین بھرتی کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق کمپنیوں میں ریگولر کی بجائے لم سم پیکج پر افسران و ملازمین کی بھرتی کی جائے گی،وزارت پاور ڈویژن نے کمپنیوں کو افسران و ملازمین کی بھرتی کی اجازت دیدی، کمپنیوں میں بھرتی افسران و ملازمین کو پنشن کی سہولت میسر نہیں ہو گی۔
ذرائع نے بتایا کہ پیکیج کے تحت دیگر تمام سرکاری مراعات بھی نہیں دی جائے گی، افسران و ملازمین کو پیٹرول، گاڑی کی سرکاری سہولت فراہم نہیں کی جا سکے گی،افسران و ملازمین کو لم سم پیکیج پر بھرتی کر کے سٹاف کی قلت کو پورا کیا جائیگا۔
کمپنیوں کے بورڈ آف ڈائریکٹرز بھرتی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کریں گے،افسران و ملازمین کی بھرتی میں امتحان کیلئے ٹیسٹنگ کمپنی کی خدمات لی جائیں گی۔ایس ڈی او، لائن سپرنٹنڈنٹس سمیت دیگر ملازمین کی بھرتی کی جا سکے گی۔