ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیلز ٹیکس نمبرپر اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟نیاپنڈورا باکس کھل گیا

سیلز ٹیکس نمبرپر اربوں روپے کی ٹرانزیکشن کیسے ہوئی؟نیاپنڈورا باکس کھل گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

کلیم اختر: سیلز ٹیکس نمبر پر اربوں روپے کی جعلی ٹرانزیکشن کا نیا پنڈورا باکس کھل گیا ہے، جس میں جعلسازوں نے بند سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر پر 81 ارب روپے کا جعلی کاروبار ظاہر کیا اور 43 ارب روپے کا ریفنڈ بھی مانگ لیا۔

 تحقیقات کے بجائے، حساس اداروں کے سابق افسر کا سیلز ٹیکس رجسٹریشن ہی بلیک لسٹ کر دیا گیا، جس سے قومی خزانے کو 43 ارب روپے کا نقصان پہنچانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق جعلسازوں نے غیر قانونی طور پر سیلز ٹیکس رجسٹریشن نمبر میں ضمیمہ "سی" داخل کرکے جعلی کاروبار ظاہر کیا تھا۔ اس سلسلے میں شکایت کنندہ نے بھاری سپلائرز ظاہر کیے جس کے بعد خریداروں نے اربوں روپے کے ان پٹ ٹیکس کے دعوے داخل کیے۔

وفاقی ٹیکس محتسب نے اس ٹیکس فراڈ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے تمام ٹیکس دفاتر کے چیف کمشنرز کو کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ مزید برآں ٹیکس فراڈ میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں سزا دلوانے کی کوشش کی جائے گی۔