مرغی کا گوشت مزید سستا ہو گیا

27 Nov, 2024 | 11:50 AM

ویب ڈیسک: برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ جاری ہے، شہر  لاہور میں برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں  مزید  کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

مرغی کا گوشت 7 روپے   مزید کمی سے فی کلو قیمت475 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں بھی 5 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے جس کے بعد برائلر کا تھوک ریٹ 314 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 328 روپے ہو گیا ہے۔

دوسری جانب  انڈے مزید ایک روپے مہنگے ہونے سے انڈوں کی فی درجن قیمت 348 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

مزیدخبریں