اشرف خان:رواں مالی سال 2024-25کے پہلے 4 ماہ(جولائی تا اکتوبر)میں پاکستان کو بیرونی ذرائع سے مجموعی طور پر80 کروڑ 72 لاکھ ڈالرکی مالی معاونت موصول ہوئی ہے ، گذشتہ مالی سال چار ماہ کے مقابلےمیں رواں سال 66 فیصد ر یکارڈ کیا گیا۔
رپورٹ کےمطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو بیرونی سرمایہ پر منافع کی واپسی،مالی صورتحال بہتر ہونے پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کا بھی مسئلہ حل ہوگیا ہے،کراچی میں بیرونی سرمایہ کاروں کی پاکستان سے منافع واپس نہ بھیجے جانے کی شکایت دور ہونے لگی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسٹیٹ بینک کو اکتوبر 24 بیرونی سرمایہ کار 41 کروڑ 38 لاکھ ڈالر کا منافع پاکستان سے واپس لے گئے ، بیرونی سرمایہ کاروں نے اکتوبر 2023 سے 52 فیصد زائد منافع واپس بھیجا ہے،کراچی میں ستمبر 24میں بیرونی سرمایہ کاروں نے 11 کروڑ 87 لاکھ ڈالر منافع واپس بھیجا تھا۔