ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا

جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ نے بھٹو ریفرنس پر اضافی نوٹ جاری کردیا۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ جسٹس دراب پٹیل نے بھٹو کیس میں جرأت مندی سے اختلاف کیا، ضیاء کے عبوری آئین کے تحت حلف اٹھانے سے انکار کیا، جج کی بہادری کا اندازہ بیرونی دباؤ کا مقابلہ کرنے سے لگایا جاسکتا ہے۔

انہوں نے اضافی نوٹ میں لکھا کہ آمرانہ دور میں ججوں کویاد رکھنا چاہیے، ان کی اصل طاقت عہدے پر رہنا نہیں آزادی قائم رکھنا ہے، آمرانہ مداخلتوں کا مقابلہ کرنے میں تاخیر قانون کی حکمرانی کیلئے مہلک ثابت ہوسکتی ہے۔

جسٹس منصورعلی شاہ نے مزید لکھا کہ دراندازیوں کی فوری مزاحمت اور اصلاح کی جانی چاہیے، عدلیہ کاکردار انصاف کا دفاع کرنا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer