ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور، عارف علوی بڑی مشکل میں پھنس گئے

بشریٰ بی بی، علی امین گنڈا پور، عارف علوی بڑی مشکل میں پھنس گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 محمد عمران/ روزینہ علی:اسلام آباد جناح ایونیو پر کلین آپریشن،مظاہرے میں استعمال ہونے والی گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں, ایف آئی آر نےبشریٰ بی بی ،علی امین گنڈاپور،عمرایوب ، عارف علوی سمیت کئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نامزد کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق اسلام آباد جناح ایونیو پر کلین آپریشن کیا گیا،مظاہرے میں استعمال ہونے والی 19 ٹیوٹا ہائیس، 8 گاڑیاں اور 8 موٹر سائیکلیں ہیں ،مظاہرے میں استعمال ہونے والی گاڑیوں پر دہشت گردی کی ایف آئی آر درج کی جائیں گی، گاڑیوں کے مالکان کا ریکارڈ مل چکا ہے۔

مظاہرین اپنی ٹوی پھوٹی تباہ حال گاڑیاں چھوڑ کر بھاگے تھے،جناح ایونیو سے منسلک پٹرول پمپ کے ساتھ پارکنگ میں گاڑیوں کو ڈمپ کر دیا گیا،مظاہرے میں بشریٰ بی بی کے لیے استعمال ہونے والا جلا ہوا کنٹینر بھی تحویل میں لیا جائے گا۔

دوسری جانب ایف آئی آر نےبشریٰ بی بی ،علی امین گنڈاپور،عمرایوب ، عارف علوی سمیت کئی ممبران قومی وصوبائی اسمبلی نامزد کرلیا،تھانہ صدرحسن ابدال میں پی ٹی آئی قیادت اورکارکنان کےخلاف 3مختلف مقدمات درج ہیں۔

مقدمات ایس ایچ اوگلفرازخان،ایس ایچ اومحمدنعیم اور انچارج چوکی برہان آصف اقبال کی مدعیت میں درج کی گئی ہیں،ایف آئی آرپتھرگڑھ ،ہزارہ موٹروےاوربرہان کےقریب سرکاری سکول کےمقامات سےدرج کی گئیں ہیں۔
ضلعی صدرقاضی احمد اکبر ایم پی اے اوریاوربخاری سمیت دس ہزارسے زائد کارکنان بھی مقدمات میں نامزد ہیں، ملزمان کےخلاف درج ایف آئی آر میں دہشت گردی ،اقدام قتل سمیت 23مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

ایف آئی آرمتن میں کہا گیا کہ ملزمان نےپولیس اہلکاروں سےدرجنوں ٹیئرگیس گن،اینٹی رائیٹ کٹس اور موبائل فونز چھین لیے ،سرکاری سکول میں پولیس کی عارضی قیام گاہ میں گھس کرلوٹ مارکی۔
لوٹ مارکردوران ملزمان نے 80ہزار نقد،موٹرسائیکل ،سرکاری پارہ جات اورپولیس وردیاں قبضہ میں لےلیں، ملزمان نے پولیس کی 6گاڑیوں کو جلاکرناکارہ بنادیا،پولیس نے متعدد کارکنان کرفتارکرلیے مزید چھاپے جاری ہیں۔