ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی: جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 400 شرپسند عناصر گرفتار

راولپنڈی: جلاؤ گھیراؤ کے الزام میں 400 شرپسند عناصر گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:راولپنڈی پولیس نے جلاؤ گھیراؤ میں ملوث شرپسند عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے 400 سے زائد شرپسند عناصر کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے بھاری مقدار میں اسلحہ، ایمونیشن، وائرلیس کمیونیکیشن کے آلات برآمد کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملزمان سے غلیلیں اور بال بیئرنگ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ملزمان مختلف مقامات پر پولیس پر حملہ، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ پنجاب بھر میں 800 کے قریب شرپسند عناصر کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔

 واضح رہے کہ گزشتہ رات رینجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے ڈی چوک سے جناح ایونیو تک کے علاقے کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں سے مکمل طور پر خالی کرا کر متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا تھا جبکہ تحریک انصاف کا مرکزی کنٹینر آتشزدگی کے بعد جل کر خاکستر ہوگیا۔