ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی احتجاج منسوخ: انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی

پی ٹی آئی احتجاج منسوخ: انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج منسوخ ہونے کے بعد  پنجاب سمیت ملک بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ  سروس مکمل طور پر بحال کردی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز موبائل ڈیٹا استعمال کرنے والے صارفین کو مشکلات کا سامنا تھا جبکہ 3 جی سروسز پر انٹر نیٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ کچھ علاقوں میں موبائل فون پر ڈیٹا سروس متاثر ہونے کی وجہ سے واٹس ایپ سروس بھی متاثر رہا۔

دوسری جانب  شہر کے تمام داخلی و خارجی راستےبھی کھول دیے گئے ہیں۔ موٹرویز بھی کھولنا شروع ہو گئی ہیں، ایم 2 لاہور تا اسلام آباد کو کھول دیا گیا، ایم 11 سیالکوٹ تا لاہور بھی کھل گیا۔

واضح رہے کہ  ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کو منسوخ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان پی ٹی آئی کے مطابق بانی چیئرمین سے ملاقات اور کور کمیٹی کی میٹنگ کے بعد اگلا لائحہ عمل بتایا جائے گا۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پرامن مظاہرین پر اسلام آباد کی سڑکوں پر سینکڑوں نہتے پاکستانیوں کو زخمی کرکے خون میں نہلایا گیا، ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ترجمان تحریک انصاف نے کہا کہ پرامن احتجاج کیلئے ملک بھر خصوصاً خیبرپختونخوا، بلوچستان، سندھ اور شمالی پنجاب کے اضلاع سے آگ اور خون کا دریا عبور کر کے مکمل پرامن انداز میں ڈی چوک پہنچنے والے کارکنان اور شہریوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی میزبانی پر راولپنڈی اور اسلام آباد کے عوام کے بھی بے حد مشکور ہیں، ترجمان پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دنیا بھر میں بانی چیئرمین عمران خان کی کال پر تاریخی احتجاج کرنے والے اوورسیز پاکستانیوں کے بھی شکرگزار ہیں۔