رینجرز اہلکاروں نے نماز پڑھنے والے شخص کو کنٹینر سے دھکا دیدیا، ویڈیو وائرل

27 Nov, 2024 | 10:00 AM

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی جانب سے پرامین احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا جس پر حکومت نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات سے آگاہ کیا، مگر بانی پی ٹی آئی کی کال پر کارکنان کے قافلے ملک بھر کے شہروں سے اسلام آباد کی طرف چل نکلے، سوشل میڈیا پر پی ٹی آئی کی جانب سے مظالم کی ویڈیوز شیئر کی جارہی ہیں۔

تفصیلات کےمطابق پی ٹی آئی کارکن حقیقی آزادی اور اپنےقائد سے کی کال پر گھروں سے نکل کر رکاوٹیں عبور کرتے اسلام آباد پہنچے ، متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا مگر مظاہرین کے حوصلے تاحل پست نہیں ہوئے، صورت حال سنگین ہونے پر حکومت وقت کی جانب سے بھی سخت بیانات دیے جارہے ہیں، ملکی حالات اس قدر کشیدہ ہوچکے ہیں کہ  غیرسیاسی طبقہ بھی متاثرہ ہوکر رہ گیا ہے۔

سوشل میڈیاپر لوگ اپنی اپنی رائے کا اظہار کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے کارکنوں پر ہونے والے مظالم کی ویڈیوز بھی شیئر کی جارہی ہیں، ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی جس میں رینجرز اہلکاروں نے کنٹینر پر نماز پڑھنے والے کا دھکا دے کر نیچے پھینک دیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ2 اہلکار پہلے سے نماز پڑھنے والے شخص کے پاس موجود ہیں،اس کے بعد 2 اہلکار اور آ پہنچے، ایک نے آگے بڑھ کر نماز پڑھنے والے شخص کو دھکا دیا جس پر اُس شخص نے گرنے سے بچنے کو شش کی مگر اہلکار نے ہاتھوں پر مارا جس سے وہ قلابازیاں کھاتا نیچے آگر۔

مزیدخبریں