ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد: گرینڈ آپریشن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے، کاروبار کھل گئے

اسلام آباد: گرینڈ آپریشن کے بعد معمولات زندگی بحال ہونے لگے، کاروبار کھل گئے
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گرینڈ آپریشن مکمل ہونے کے بعد معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔

اسلام آباد میں گزشتہ رات پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف گرینڈ آپریشن کے بعد شہر اقتدار میں معمولات زندگی بحال ہو رہے ہیں، آج سے کاروباری اور کل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو جائیں گی۔

جگہ جگہ مظاہرین کے چھوڑے کپڑے، جوتے پڑے ہیں اور متعدد گاڑیاں بھی لاوارث کھڑی ہیں، انتظامیہ نے پی ٹی آئی احتجاج کے باعث بند کی جانے والی سڑکیں آمدورفت کے لیے کھول دی ہیں۔

ریڈ زون اور دیگر اہم مقامات پر لگائے گئے کنٹینرز بھی ہٹائے جانے کا کام جاری ہے جبکہ ڈی سی اسلام آباد کی ہدایت پر شہر بھر میں شاہراہوں کی صفائی کا کام بھی جاری ہے۔