نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ، یہ دم دبا کر بھاگے ہیں،عطا تارڑ

27 Nov, 2024 | 09:39 AM

ویب ڈیسک: وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے کہا مظاہرین سب کچھ چھوڑ کربھاگ نکلے، علی امین کا نام گنڈا پور نہیں بلکہ بھگوڑا ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ اہم شخصیات پر حملوں کا منصوبہ منظر عام پر آنے کے ڈر سے انہوں نے خود اپنا کنٹینر جلا دیا، دہشتگردوں کے منصوبے خاک میں مل گئے، انہوں نے واضح کر دیا کہ اب ان سے کوئی بات نہیں ہوگی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اور بشری ٰ بی بی ایک گاڑی میں فرار ہوئے، اطلاعات ہیں منال کے راستے سے فرار ہوئے، راستے میں چلو بھر پانی ملے تو ڈوب مرنا چاہئے، کنٹینر کو ان لوگوں نے خود آگ لگائی کیونکہ کنٹینر میں دستاویزات موجود تھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ان سے کہتا ہوں اپنے صوبے کے عوام کی خدمت کریں کرم کے لوگوں کو سینے سے لگائیں، یہ لوگ ناکامی اپنا مقدر بنا کر بھاگے، نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل ہے یہ دم دبا کر بھاگے ہیں، لیڈر کو چھڑوانے آئے تھے کارکنوں کو گرفتار کروا کے چلے گئے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم خون خرابہ اور ان کو لاشیں نہیں دینا چاہتے تھے، یہ مسلح لوگ ساتھ لائے تمام تفصیلات سامنے لائیں گے، پورے اسلام آباد کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں