22 ہزار سے زائد ٹریفک خلاف ورزیاں کرنے والے کو بھاری جرمانہ عائد

27 Nov, 2024 | 09:36 AM

عابد چوہدری: لاہور میں نجی الیکٹرانکس کمپنی کی گاڑیوں نے ٹریفک قوانین کی دھجیاں بکھیر دیں۔ افضل الیکٹرانکس کے نام رجسٹرڈ گاڑیوں نے 22 ہزار 552 مرتبہ ای چالان کی خلاف ورزیاں کیں جس کے باعث 53 لاکھ 44 ہزار 200 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

ٹریفک پولیس کی طرف سے نجی کمپنی کو نوٹس جاری کر دیا گیا ہے کہ وہ چالان کی رقم جمع کرائے، ورنہ خلاف ورزی کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ سی ٹی او کا کہنا ہے کہ اب شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سوچ سمجھ کر کرنی ہوگی۔

لاہور کی مختلف شاہراہوں جیسے مال روڈ، جیل روڈ، فیروز پور روڈ اور مین بلیوارڈ گلبرگ پر ٹیمیں موجود ہیں اور ای چالان نادہندہ گاڑی مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کر سکیں گے۔ پولیس نے گاڑیوں کی نمبر پلیٹس پر چھیڑ چھاڑ کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دے دیا ہے۔

سیف سٹی، پولیس خدمت مراکز اور ڈرائیونگ لائسنس مینجمنٹ سسٹم کو انٹیگریٹ کر دیا گیا ہے تاکہ منظم ٹریفک کو یقینی بنایا جا سکے۔
 

مزیدخبریں