ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈہ پور کا 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان

علی امین گنڈہ پور کا 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ: علی امین گنڈہ پور نے آج  11 بجے مانسہرہ میں ہنگامی پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کردیا، پریس کانفرنس سپیکر صوبائی اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر انصاف سکریٹریٹ میں 11 بجے ہوگی۔ 

 ذرائع کے مطابق  ڈی چوک میں احتجاج سے فرار ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور اور بشریٰ بی بی نے مانسہرہ پہنچ کر پناہ لے لی۔ عمر ایوب خان بھی اُن کے ہمراہ ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ رات مظاہرین کے خلاف آپریشن شروع ہوا تو بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور اسلام آباد کے بلیو ایریا میں کلثوم پلازہ کے قریب موجود تھے، آپریشن کا آغاز ہوتے ہی دونوں نے وہاں سے راہ فرار اختیار کی۔

دوسری جانب وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بشری بی بی اور علی امین گنڈاپور کو حراست میں لینے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔