ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور مانسہرہ پہنچ گئے

بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور مانسہرہ پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سید نعمان شاہ: اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مظاہرین کے خلاف آپریشن کے آغاز کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈہ پور اسلام آباد سے مانسہرہ پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور عمر ایوب خان کے ہمراہ ہیں۔

 پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق علی امین گنڈہ پور اور ان کے ہمراہ افراد سپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی کی رہائشگاہ پر موجود ہیں۔ اس کے علاوہ علی امین گنڈہ پور آج مانسہرہ انصاف سکریٹریٹ میں 11 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے۔

یاد رہے کہ اسلام آبادمیں تحریک انصاف کے احتجاج کے دوران بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈا پور ڈی چوک ایریا سے فرارہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق دونوں  ڈی چوک ایریا سے اکھٹے فرار ہُوئے۔ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی اور   علی امین گنڈا پور کیسے اور کدھر فرار ہُوئے، حتمی طور پر کچھ نہیں کہا جا سکتا۔

 دوسری طرف رینجرز اور اسلام آباد پولیس نے بلیو ایریا  پی ٹی آئی کارکنوں سے خالی کروا لیا،سکیورٹی ذرائع کے مطابق بلیو ایریا اس وقت مکمل طور پر کلیئر کروا لیا گیا ہے۔

 مظاہرین اسلام آباد بلیو ایریا سے فرار ،اپنی قیمتی گاڑیوں اور سامان کو بھی چھوڑ گئے ،مظاہرین رینجرز کے کلین اپ پروگرام کی تاب نہ لا سکے اور فرار ہوگئے،بھاگنے والے مظاہرین کی گاڑیوں کا رخ پشاور موٹروے کیطرف تھا،مظاہرین نے بھاگتے ہوئے اپنی گاڑیوں کو بھی ایک دوسرے کے ساتھ ٹکرا یا،اسلام آباد بلیو ایریا میں مظاہرین کی قیمتی گاڑیاں اور ان کا سامان ان کی روداد سنا رہے ہیں۔ پی ٹی آئی کی لیڈرشپ غائب ہونے پرغریب کارکنان کی گرفتاری کا عمل جاری ہے۔