اسلام آباد میں رات بھیگتے ہی بشریٰ بی بی اور علی امین فرار

27 Nov, 2024 | 12:12 AM

Waseem Azmet

سٹی42:  وفاقی دارالحکومت میں رات بھیگنے کے بعد قانون نافذ کرنے وعالے اداروں کے اہلکاروں نے بلیو ایریا، جناح ایوینیو اور دیگر قریبی علاقوں میں گھسے ہوئے شر پسندوں کو چن چن کر پکڑنا شروع کر دیا، بیشتر شر پسند  سڑکوں سے غائب ہو چکے ہیں۔ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور بھی سڑک سے غائب ہو گئے۔

اس سے پہلے خبریں آئی تھیں کہ ریمجرز اور پولیس نے اسلام آباد کے حساس علاقہ جناح ایوی نیو اور ڈی چوک سے تمام شر پسندوں کو یا تو بھگا دیا ہے، یا گرفتار کر  کے تھانوں میں پہنچا دیا ہے۔ 

منگل اور بدھ کی درمیانی شب بارہ بجے کے قریب یہ افواہین بھی سنی گئیں کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور اور بانی کی بیوی بشریٰ بی بی کو گرفتار کر لیا ہے، تاہم فوری طور پر ان افواہوں کی تصدیق نہیں ہو سکی۔  بعد میں ذرائع نے بتایا کہ بشریٰ بی بی اور علی امین گنڈاپور دونوں جناح ایوینیو کے علاقہ سے بحفاظت فرار ہو گئے ہیں۔ 

مزیدخبریں