ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، لیسکو کے ایس ڈی او امجد رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار

27 Nov, 2023 | 10:44 PM

شاہد سپرا : ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے لیسکو کے ایس ڈی او امجد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ 

ایف آئی اے نے ڈیوٹی مجسٹریٹ  کی زیر نگرانی چھاپہ مار کر  ایس ڈی او لیسکو سب ڈویژن بند روڈ محمد امجد کو گرفتار کیا۔ ملزم سے قبضے سے رشوت کے طور پر لی گئی 50 ہزار روپے کی رقم برآمد کر کے کارروائی شروع کر دگئی۔

ایف آئی اے کے مطابق پچاس ہزار روپے پر نشان لگا کر مبینہ طور پر رشوت دی گئی تھی۔دفتر کے دراز سے رقم برآمد ہونے پر ایف آئی اے افسران تذبذب کا شکار ہوگیا۔ ایف آئی اے نے ایس ڈی او کو حراست میں لیکر دفتر منتقل کر دیا 

ایف آئی اے صورتحال کی تحقیقات کرنے میں مصروف ہوگئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں ہو سکا۔ 

مزیدخبریں