ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ بورڈ اور پلیئرز کے درمیان غیر ملکی لیگز کھیلنے کیلئے این او سیز کا پھڈا پھر سر اٹھانے لگا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے انکار کرنے والے حارث رؤف کا بگ بیش لیگ کے لیے این او سی تاخیر کا شکار ہو گیا، آسٹریلوی لیگ انتظامیہ کیلئے حارث رؤف کا این او سی درد سر بن گیا،بگ بیش لیگ میں حارث رؤف ٹیم میلبرن اسٹار کے مرکزی کھلاڑی ہیں۔
ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کی کل پریس کانفرنس شیڈول ہے, اس کانفرنس میں حارث رؤف سمیت پلیئرز کے این او سی پر فیصلہ متوقع ہے۔ 10دسمبر تک جاری نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے اختتام پر پلیئرز کے این او سیزجاری کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ آسٹریلوی لیگ ’’بگ بیش‘‘ 7 دسمبر سے شروع ہو گی۔