جاوید قائم خانی : ڈسٹرکٹ سٹی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ کے 2 بھتہ خوروں کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو علاقہ تھانہ نیپئر کی حدود سے گرفتار کیا گیا،ملزمان کی شناخت جاوید عرف ڈاکٹر عرف جاولا اور سہیل عرف ادا کے ناموں سے ہوئی ہے. ملزمان سے اسلحہ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔ ملزمان برآمدہ موبائل فون بھتہ وصولی کیلئے استعمال کرتے تھے.
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار شکیل بادشاہ گروپ سے ہے, ملزمان شکیل بادشاہ خان کا نام استعمال کرکے بھتہ وصولی کرتے تھے. ملزمان نے کچھ روز قبل شعیب نامی راشن والے سے 3 لاکھ روپے بھتہ وصولی کی تھی. شعیب راشن والے سے بھتہ دلوانے میں سہولت فراہم کرنے والا ملزم توقیر بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمان سلیم چکی والے سے بھی بھتہ کی ڈیمانڈ کر رہے تھے.
ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔