بلاول بھٹو کی شادی کی تیاریاں، خاندان نے مشاورت مکمل کر لی

27 Nov, 2023 | 07:29 PM

اعجاز جمالی : چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی ) اور سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو اور  سابق صدر آصف علی زرداری  کے اچانک دبئی جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے ۔ 

  بھٹو اور زرداری خاندان کے اچانک دبئی جمع ہونے پر سیاسی حلقوں میں چہ مگوئیاں جاری تھیں لیکن اب پتا چلا ہے کہ یہ خاندانی میٹ اپ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی شادی پر مشاورت  کیلئے تھا ، ذرائع کا کہنا ہے کہ دبئی میں اہل خانہ  نے بلاول کیلئے دلہنیا کے انتخاب اور شادی سے متعلق مشاورت کی ہے ، مشاورت میں بلاول بھٹو کی خالہ صنم بھٹو بھی شریک ہوئیں جبکہ ان کے ساتھ بلاول بھٹو کی دونوں بہنیں بھی شریک تھیں، بلاول کی پھپھو فریال تالپور نے پی پی پی چیئر مین کی شادی سے متعلق مشاورت میں حصہ لیا ، خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری  چاہتے ہیں کہ الیکشن سے قبل بلاول بھٹو کا رشتہ طے ہوجائے۔ 

 مشاورت مکمل ہو جانے پر بلاول بھٹو زرداری 2 روز میں کراچی پہنچیں گےاور جمعرات کو کوئٹہ میں یوم تاسیس کے جلسے سے خطاب کریں گے۔ 

مزیدخبریں