پاکستان کے حالات صرف نواز شریف ہی ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، طلال چودھری

27 Nov, 2023 | 07:26 PM

This browser does not support the video element.

شہزاد خان: مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما و ڈویژنل کوآرڈینیٹر  طلال چودھری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے حالات صرف مسلم لیگ ن اور نواز شریف ہی ٹھیک کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔پاکستان کے لوگوں کے مسائل کا حل نواز شریف ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  اوکاڑہ میں طلال چودھری نے میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو کبھی لایا نہیں گیا بلکہ نکالا گیا ہے۔مسلم لیگ ن اور نوازشریف سے زیادتی کی گئی، کئی سال کی ناانصافی کے بعد اگر نواز شریف انصاف کے لئے پاکستان آیا ہے تو اس کو فیور کہا جا رہا۔ آر ٹی ایس بٹھائے گئے الیکشن میں بھی اوکاڑہ میں مسلم لیگ ن نے کلین سویپ کیا۔ ووٹر کی عزت بحال کرنا چاہتے ہیں ، ہم چاہتے ہیں الیکشن وقت پر ہوں ۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کے خلاف بیان بازی نہیں کرنا چاہتے، بلاول کو ہمارے ساتھ گزارا اچھا وقت یاد رکھنا چائیے۔ مسلم لیگ ن کے مدمقابل کوئی دکھائی نہیں دے رہا،  میاں نواز شریف کے علاوہ کوئی لیڈر مقبول نہیں ہے۔ ناچ گانے والوں کو قوم پسند نہیں کرتی، آج جو پاکستان یہاں تک پہنچا ہے لاڈلے کو مسلط کرنے کی وجہ سے پہنچا۔ 

مزیدخبریں