وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کرکے پولیس کو دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

27 Nov, 2023 | 06:23 PM

This browser does not support the video element.

در نایاب : وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا غلط نام استعمال کرنے اور کار سرکار میں مداخلت کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ 

پولیس نے ملزم کے خلاف تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق ملزم یسین نے  وزیر اعلیٰ پنجاب کا نام استعمال کر کے پولیس پر دباؤ ڈالا اور ڈرائیونگ کرنے والی کم عمر بچی کو وزیراعلیٰ کا رشتہ دار ظاہر کیا، ملزم نے بچی کو چھوڑنے کے لیے پولیس کو دھمکیاں دیں۔ ملزم یسین کی پولیس کو دھمکیاں دینے کی وڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزم کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دیا۔

پولیس نے ملزم کا کھوج لگا کر گرفتار کیا، پولیس نے ملزمان کو قانون کی گرفت میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی۔ 

مزیدخبریں