انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا

27 Nov, 2023 | 05:53 PM

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوگیا۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 27 پیسے مہنگا ہوگیا، ڈالر 285.37 روپے سے بڑھ کر 285.64 روپے پر بند ہوا۔ 
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافے کے بعد 287روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 313 روپے، برطانوی پاؤنڈ 2 روپے مہنگا ہوکر 360 روپے، امارتی درہم 30 پیسے اضافے سے 78.50 روپے، جبکہ سعودی ریال 40 پیسے اضافے سے 76.70 روپے کا ہوگیا۔

مزیدخبریں