پولیس کی کارروائی، ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والا ملزم گرفتار

27 Nov, 2023 | 05:49 PM

اسرار خان: لیاقت آباد پولیس نے کارروائی کے دوران ڈکیتی کا ڈرامہ رچانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 
پولیس کے مطابق ملزم عثمان نے گزشتہ رات 5 1 پر ڈکیتی مزاحمت پر زخمی ہونے کی کال کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم سے واقع کے متعلق تفتیش کی، دوران تفتیش ملزم نے اعتراف کیا کہ اس نے محبوبہ سے جھگڑا ہونے پر خود کو گولی ماری۔ ملزم عثمان نے واقعہ کو گھر والوں سے چھپانے کیلئے ڈکیتی کا ڈرامہ رچایا۔ پولیس نے جائے وقعہ سے شواہد اکٹھے کر کے ملزم کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ 
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا۔ 

مزیدخبریں