ارشاد قریشی : اڈیالہ جیل میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی سے فیملی اور وکلاء کی ملاقات 30 منٹ تک اڈیالہ جیل کانفرنس روم میں جاری رہی۔ ملاقات میں شاہ محمود قریشی کی صحت اور زیر سماعت مقدمات بارے بات چیت کی گئی۔ ملاقات کرنے والوں میں مہرین قریشی، مہربانو قریشی، گوہر بانو قریشی اور وکیل بیرسٹر تیمور ملک شامل تھے۔
ملاقات ختم ہونے پر فیملی ممبران اور وکیل اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گئے۔