ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کو عہدے سے ہٹانے کیلئے دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

جسٹس شاہد بلال حسن نے نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔درخواست گزار کا کہنا تھا نگران وزیراعظم کی تقرری 90 روز مکمل ہونے کے بعد غیر مؤثر ہو چکی، آئینی طور پر انوار الحق کاکڑ نگران وزیراعظم نہیں رہے لہٰذا عدالت نگران وزیراعظم کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

دوسری جانب وفاقی حکومت کے وکیل نے درخواست کو ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ اس نوعیت کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
 

Ansa Awais

Content Writer