سٹی42: نقشہ غیر قانونی، آگ بجھانے کےآلات مفقود، ہنگامی راستہ ناموجود؛ کراچی کے شاپنگ مال میں 11 امات کا سبب بننے والی خوفناک آتشزدگی کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
کراچی کے علاقے راشد منہاس روڈ پر واقع نجی شاپنگ مال میں ہفتے کی صبح آگ لگی، سرکار کی مدعیت میں درج ہونے والے مقدمے میں مال انتظامیہ، بلڈر، نقشہ منظور کرنے والے افسر اور فائربریگیڈ کے ساتھ کے الیکٹرک کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔
مقدمے میں قتل بالسبب، لاپرواہی اور نقصان رسانی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق عمارت کا نقشہ غیر قانونی طریقے سے منظور کیا گیا، عمارت میں آگ بجھانے کے آلات اور ہنگامی اخراج کا راستہ بھی نہیں تھا۔
اس کے علاوہ کے الیکٹرک اور فائر بریگیڈ نے ناقص مٹیریل کے باوجود این او سی جاری کیا، اسی لیے انہیں بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا۔