جوہر ٹاون میں پولیس مقابلہ, 2 ڈاکو  گولیاں کھا کر گرفتار , 1 فرار 

27 Nov, 2023 | 01:15 AM

This browser does not support the video element.

اسرار خان: جوہر ٹاون میں پولیس مقابلہ کے بعد  2 ڈاکو  گولیاں کھا کر زخمی ہو گئے اور پولیس نے انہیں اسلحہ سمیت گرفتار  کر لیا، ایک ڈاکو شدید فائرنگ کرتے ہوئے فرار  ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق اتوار کی شب تین موٹر سائیکل سواروں نے جوہر ٹاون کے علاقہ میں نقدی اور موبائل فون گن پوایئنٹ پر چھینا۔سی سی ٹی وی فوٹیج میں تینوں ڈاکووں کو  واردات کرتے ہوئےدیکھا جا سکتا ہے۔یہ ڈاکو واردات کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ  جوہر ٹاون پولیس نے ناکہ پر 3موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا۔ ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پر سیدھی فائرنگ کر دی  اور فرار ہونے کی کوشش کی۔

پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کا تعاقب کیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 2ملزمان اپنے ساتھی کی فائرنگ سے زخمی ہو گئےجبکہ تیسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔  تیسرے ملزم کی گرفتاری کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
زخمی ملزمان میں آصف مسیح اور دانش مسیح شامل ہیں۔ملزمان ڈکیتی سمیت دیگر سنگین مقدمات میں سابقہ ریکارڈ یافتہ  بھی ہیں۔ایس پی صدر سدرہ خان نے بتایا ہے کہ زخمی ملزمان کو ہسپتال منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا  ہے۔ 

مزیدخبریں