پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ,توڑنے میں ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی، پرویز الٰہی 

27 Nov, 2022 | 07:31 PM

Imran Fayyaz

 (ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہاہے کہ پنجاب حکومت عمران خان کی امانت ہے، ہم وضع دار لوگ ہیں جس کے ساتھ چلتے ہیں اس کاساتھ نہیں چھوڑتے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کاکہناتھا کہ اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو 27 کلومیٹر کی حکومت 27 گھنٹے نہیں چلے گی،عمران خان اسمبلیاں توڑنے کاکہیں گے تو ایک منٹ کی تاخیر نہیں ہوگی۔

 چودھری پرویز الٰہی نے کہاکہ عمران خان کی سیاسی حکمت عملی فیصلہ کن راﺅنڈ میں داخل ہو گیا، استعفے آتے ہی جعلی پی ڈی ایم اتحاد انتشار کا شکار ہو جائے گا،ان کاکہناتھا کہ ن لیگ کے ساتھ الیکشن میں وہ ہوگا کہ ان کی پشتیں بھی یاد رکھیں گی ۔

مزیدخبریں