سبق یاد نہ کرنے پراستاد نے طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی

27 Nov, 2022 | 07:06 PM

Abdullah Nadeem

ویب ڈیسک: ریاضی کا پَہاڑا یاد نہ ہونے پر استاد نے طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔

تفصیلات کے مطابق بھارت ریاست اترپردیش کے شہر کانپور  میں تشدد کا ایک خوفناک واقعہ پیش آیا جہاں ٹیچر نے ریاضی کا پَہاڑا یاد نہ ہونے پر طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی۔ ٹیچر لائبریری میں مرمت کے کام کی دیکھ بھال کر رہا تھا کہ اس نے 9 سالہ  بچے کو وہاں سےگز رتے ہوئے دیکھا تو اس سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا، تاہم  پَہاڑا یاد نہ ہونے پر ٹیچر نے سزا دیتے ہوئے وہاں موجود ڈرل مشین بچے کے ہاتھ پر چلا دی جس سے وہ معمولی  زخمی ہو گیا۔

بچے کے زخمی ہونے پر اسے اسکول میں ہی طبی امداد دی گئی، جبکہ بچے کے ساتھ پیش آئے واقعہ پر  والدین نے اسکول کے باہر احتجاج کیا اور ٹیچر کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا، جس پر انتظامیہ کی جانب سے ٹیچر کو معطل کرتے ہوئے واقعہ کی  تفتیش شروع کردی گئی۔  

ذرائع کے مطابق بچے کا کہنا ہے کہ  ٹیچر نے مجھ سے دو کا پَہاڑا سنانے کو کہا پر مجھے یاد نہیں تھا، اس لیے ٹیچر نے میرے بائیں ہاتھ پر ڈرل مشین چلا دی،قریب موجود کلاس کے  بچوں نے فوراً  وہاں آکر ڈرل مشین کی تار الیکٹرک بورڈ سے نکالی۔

مزیدخبریں