(سعید احمد) تاجر برادری کے لیے اچھی خبر، پاکستان ریلوے نے تاجروں کی سہولت کے لیے مال گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کردی۔
تاجر برادری کو تجارتی سامان کی ترسیل میں ریلیف دینے کے لیے کرایوں میں کمی کی گئی ہے۔ کرایوں میں کمی کراچی سے لاہور، لاہور سے ملتان سمیت دیگر شہروں میں سامان کی ترسیل پہ کی گئی ہے۔ فی بوگی 10ہزار سے 33ہزار روپے تک کرایہ نامے میں کمی کی گئی ہے، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر کرایوں میں کمی کا اطلاق فوری کر دیا گیا ہے۔