(سعید احمد) کرنسی مارکیٹ میں جمود کی کیفیت، ڈالر کے انٹر بنک ریٹ میں ہفتہ بھر میں 77 پیسے کا معمولی اضافہ ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا لین دین انتہائی کم رہا، ہفتہ بھر میں ڈالر روپے کی شرح تبادلہ میں بڑا فرق نہ آیا، درآمدات ہونے لگیں تو ڈالر کی خریداری سے بھی ہاتھ کھینچ لیا گیا، سیاسی حالات کی غیریقینی صورتحال اور معاشی سست روی کےباعث کرنسی مارکیٹ میں سرگرمی انتہائی محدود ہو گئی۔
پیر کو انٹر بنک ڈالر ریٹ 223 روپے 17 پیسے پر اوپن ہوا، جمعہ کو انٹر بنک ڈالر ریٹ223 روپے 94 پیسے پر بند ہوا،اوپن مارکیٹ میں فارن ایکسچینج کمپنیوں پر سٹیٹ بنک کی کڑی نظر سے بھی ڈالر کی غیر ضروری خریداری رک گئی ہے، کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ بھر میں ڈالر 231 روپے ہی پر ٹریڈ ہوتا رہا، مارکیٹ ذرائع کے مطابق درآمدات میں کمی اور سٹیٹ بنک کے سخت اقدامات کےباعث مارکیٹ میں جمود ہے تاہم آئندہ ہفتے روپے پر دبائو دیکھا جا سکتاہے.