(عابد چوہدری) سی ٹی او نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے حوالے سے یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز کے نام خط لکھ دیا، ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل پر یونیورسٹی آنے والے طلبہ کی حوصلہ شکنی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سی ٹی او اسد اعجاز ملہی نے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی،یو ای ٹی،کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی،یونیورسٹی ہیلتھ اینڈ سائنسز،یو ایم ٹی اور جی سی یونیورسٹیزکوخط لکھا ہے،وی سیز کے نام مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ یونیورسٹیز میں ٹریفک ایجوکیشن کو لازم و ملزوم کیا جائے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس کوئی سٹوڈنٹ گاڑی،موٹرسائیکل نہ چلائے۔
سی ٹی او کا کہنا ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس تمام یونیورسٹیز میں موبائل لرنر وین کی سہولت فراہم کرے گی،سٹی ٹریفک پولیس تمام یونیورسٹیز میں ٹریفک سے آگاہی کے متعلق لیکچرز بھی دے گی، سڑک پر غلطی کے باعث دوبارہ سیکھنے کا موقع نہیں ملتا،مہذب معاشرے کا اندازہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے لگایا جا سکتا ہے۔