جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ میں صرف 4 روز باقی

27 Nov, 2022 | 04:07 PM

Abdullah Nadeem

ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ میں صرف 4 روز باقی،الوداعی تقریب 2 دسمبر کو ہوگی۔

 تفصیلات کے مطابق جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے الوداعی تقریب 2 دسمبر کو ہو گی۔الوداعی تقریب میں چیف جسٹس امیربھٹی،سینئرترین جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس شجاعت علی خان،جسٹس علی باقر نجفی سمیت ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر کام کرنے والے دیگر ججز شرکت کریں گے۔

جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر 29 اکتوبر 2013 کو ہائیکورٹ کے جج  تعینات ہوئے تھے، اس وقت وہ ججز سنیارٹی لسٹ میں  آٹھویں نمبر پر ہیں،جسٹس چودھری مسعود جہانگیر کا شمار سول کیسز کے انتہائی قابل اور ذہین جج کے طور پر ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ میں ججز کی خالی آسامیوں کی تعداد19 ہوجائے گی، البتہ جسٹس چوہدری مسعود جہانگیر کل 28 نومبر سے 2 دسمبر تک ہائیکورٹ کی پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے۔

مزیدخبریں