سموگ کے خاتمے کیلئےجوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن کا بڑا اقدام

27 Nov, 2022 | 03:48 PM

Abdullah Nadeem

ملک اشرف:  پنجاب حکومت سموگ کے تدارک کیلئے غیرسنجیدہ، جوڈیشل واٹر اینڈ انوائرمینٹل کمیشن نےانسداد سموگ سے متعلق اقدامات اٹھانےکیلئےاجلاس طلب کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق جوڈیشل ہائیکورٹ کےانسدادسموگ سےمتعلق احکامات پر عملدرآمدکیلئے واٹراینڈانوائرمینٹل کمیشن کی جانب سے29نومبرکو اجلاس طلب کیاگیاہے،ممبرکمیشن حناحفیظ اللہ اسحاق اور کمال حیدرکی زیرصدارت اجلاس ہوگا۔

اجلاس میں محکمہ ماحولیات، ٹریفک، پی ایچ اے، ٹیپا، ایل ڈی اےسمیت دیگرمحکموں کے نمائندے شرکت کریں گے، اجلاس میں ہائیکورٹ کے انسداد سموگ سے متعلق احکامات اور ان پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوگا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی احکامات پر عملدرآمد کے حوالےسےاٹھائےگئےاقدمات کی رپورٹ2دسمبر کوہائیکورٹ کےجسٹس شاہد کریم کی عدالت میں پیش کی جائے گی۔

مزیدخبریں