پی پی رہنما نادر خان کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں منسلک

27 Nov, 2022 | 03:24 PM

Abdullah Nadeem

فریحہ بتول: پیپلزپارٹی کےرہنمانادر خان کی صاحبزادی رشتہ ازدواج میں بندھ گئیں، نکاح کی تقریب میں ایم پی اے میاں مرغوب احمد، پیر ناظم حسین شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

 تفصیلات کے مطابق نادر خان کی صاحبزادی کے نکاح کی تقریب کا اہتمام گلشن راوی میں کیا گیا۔نکاح کی تقریب میں دوست احباب،عزیزواقارب اورمختلف شعبہ ہائےزندگی سےتعلق رکھنےوالےافرادنےشرکت کی، اور نوبیاہتا جوڑے کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 

ڈیرہ نادر خان پر منعقدہ تقریب میں حسین شاہ، کرنل ایاز،عارف خان، باغی خان، زاہد خان، غفار خان، ناصر خان، ماجد خان، تیمور خان، قیوم زادہ، صفدر خان، اعظم خان،امین شاہ،عدنان شاہ، شیخ شکیل شریک ہوئے۔

نکاح کی تقریب میں ڈی ایس پی رئیس خان، ڈی ایس پی خالد خان، ڈی ایس پی کاشف خلیل، عظیم شاہ،یارگل خان،مولانا رجیع اللہ نے شرکت کی۔

مزیدخبریں