فضائی آلودگی نے باغوں کے شہرکا حُسن گہنا دیا

27 Nov, 2022 | 03:10 PM

(سٹی 42) فضائی آلودگی نے باغوں کے شہرکا حُسن گہنا دیا، لاہور تاحال آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہے،  سردی میں اضافہ، درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔ 

باغوں کے شہر میں تاحال آلودگی کے ڈیرے ہیں، شہر میں مجموعی طور پر آلودگی کی شرح 454 ریکارڈ کی گئی ہے، سید مراتب علی روڈ کے اطراف شرح آلودگی 598، وینس سوسائٹی529،کوٹ لکھپت میں 502 اور جوہر ٹاؤن میں شرح آلودگی 578 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بڑھتی ہوئی سموگ کے باعث ناک،کان،گلے کے انفکیشن میں بھی اضافہ ہواہے،طبی ماہرین کا کہنا ہےسموگ کے باعث ہسپتالوں میں ناک، کان، گلے  کے انفکیشن میں مبتلامریضوں کارش ہے،سانس کےمریضوں کیلئے سموگ خطرناک ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ پہلے کورونا پھر ڈینگی اور اب بڑھتی ہوئی سموگ کےباعث بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں۔شہریوں نے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے انفرادی سطح پر کوششیں کرنے سمیت حکومت سےفوری طور پر اقدامات اٹھانےکی اپیل کی۔ 

 

 

مزیدخبریں