(مانیٹرنگ ڈیسک) آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں چھری کے مقام پر ٹریفک حادثے میں چھ خواتین جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئیں، تمام افراد کا تعلق پی ٹی آئی کےلوکل امیدوار کے خاندان سے ہے۔
دودھنیال بیسانوالی سے چھری جانے والی گاڑی گہری کھائی میں جا گری،جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ووٹ ڈالنے کیلئے جانے والی 6 خواتین جاں بحق اور 3 خواتین سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے، حادثے کے بعد بیساں والی دودھنیال پولیس سٹیشن نمبر 7 اور 8 میں پولنگ کا عمل عارضی طور پر روک دیا گیا،حادثے میں زخمی ہونے والوں کو طبی امداد کیلئے بی ایچ یو دودھنیال ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
جاں بحق ہونے والوں میں شمیم بی بی، زیور جان، بیوہ امین ملک، الطاف جان، بی بی گڈی اور رانی بی بی شامل ہیں، زخمیوں میں ولایت بی بی ، ثوبیہ بی بی، حبیب جان ، ڈرائیور فدا حسین اور محمد مبشر شامل ہیں۔